41 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومخاص رپورٹاداکاری میرا جنون ہے غنیٰ علی نے شوبز چھوڑنے کی تردید کردی

اداکاری میرا جنون ہے غنیٰ علی نے شوبز چھوڑنے کی تردید کردی



(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ غنیٰ علی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

غنیٰ علی کا کہنا تھا کہ ان کا فی الحال اداکاری سے کنارہ کشی کا کوئی ارادہ نہیں، اور وہ فنی سفر جاری رکھنے کی خواہشمند ہیں کیونکہ یہ ان کا جنون ہے۔

غنیٰ علی نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ رمضان کے دوران وہ اعتکاف میں بیٹھی تھیں، اسی دوران ان کے بھائی نے ان کی انسٹاگرام اسٹوری پر شوبز چھوڑنے کا پیغام شیئر کر دیا، بھائی کی خواہش تھی کہ وہ میڈیا سے دور ہو جائیں، اور اسی نیت سے اس نے موقع دیکھ کر یہ قدم اٹھایا۔

معروف اداکارہ نے کہا کہ ان کے شوہر، بھائی اور دیگر قریبی رشتہ دار بھی یہی چاہتے ہیں کہ وہ شوبز کو خیرباد کہہ دیں، تاہم ان میں سے کوئی بھی زبردستی نہیں کرتا،یہ ان کی محبت ہے کہ وہ انہیں ان کی خواہش کو پورا کرنے دیتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کےخلاف مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ اداکاری ان کا جنون ہے اور وہ اچھے پراجیکٹس میں کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں،وہ کبھی روایتی ہیروئن بننے کی خواہش مند نہیں رہیں بلکہ ہمیشہ معیاری کرداروں کو ترجیح دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات