پاکستان اور بھارت کے حالیہ سیز فائر معاہدے کی پاکستانی عوام کی اکثریت نے حمایت کی ہے۔
گیلپ پاکستان کے نئے سروے نتائج میں 91 فیصد پاکستانیوں نے سیز فائر معاہدے کو درست فیصلہ قرار دیا۔
سروے نتائج کے مطابق 96 فیصد پاکستانی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر بھی خوش دکھائی دیے اور حالیہ تنازع میں پاکستان کو فاتح قرار دیا۔
سروے کے اس سوال پر کہ کیا بھارت سیزفائر معاہدے کی مکمل پابندی کرے گا؟ 52 فیصد پاکستانی پُراعتماد نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو جنگ بندی جاری رکھنی پڑے گی، البتہ 34 فیصد نے شک کا اظہار کیا اور کہا بھارت سیز فائر معاہدہ توڑ دے گا۔
گیلپ سروے میں پوچھے گئے سوال جنگ کس کی جانب سے شروع کی گئی؟ اس پر 87 فیصد نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کا کہا جبکہ 4 فیصد نے دونوں کو قصور وار ٹھہرایا۔