41.3 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںیو ایس اوپن کے آرتھر ایش اسٹیڈیم کی توسیع اور تزئین و...

یو ایس اوپن کے آرتھر ایش اسٹیڈیم کی توسیع اور تزئین و آرائش کا منصوبہ


فوٹو: فائل

یو ایس اوپن کے آرتھر ایش اسٹیڈیم کی توسیع اور تزئین و آرائش کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کی توسیع اور تزئین و آرائش کےلیے یونائیٹڈ اسٹیٹس ٹینس ایسوسی ایشن نے 800 ملین ڈالرز کا منصوبہ بنایا ہے۔ 

برطانوی میڈیا نے کہا کہ بلی جین کنک نیشنل ٹینس سینٹر میں مجوزہ کام یو ایس اوپن کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے، منصوبے میں 2 ہزار تماشائیوں کی گنجائش بڑھانا بھی شامل ہے۔

آرتھر ایش اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا ٹینس ایرینا ہے، اس وقت اسٹیڈیم میں 23 ہزار 771 تماشائیوں کی گنجائش ہے، اسٹیڈیم کا نیا داخلی راستہ بنایا جائے گا جبکہ فینز کےلیے سہولتیں جدید ترین ہوں گی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلشنگ میڈوز میں انڈور اور آؤٹ ڈور سہولتوں کے ساتھ پلیئر پرفارمنس سینٹر بنایا جائے گا، یو ایس ٹی اے کا تزئین و آرائش کے منصوبے کےلیے خود فنڈز کرنے کا ارادہ ہے، کام مرحلہ وار مکمل ہوگا، ایونٹس کے درمیان کام کیا جائے گا اور 2027ء تک مکمل ہونے کی اُمید ہے۔

سی ای او یو ایس ٹی اے لیو شیر کا کہنا ہے کہ نئے اسٹیڈیم کی جدید انداز میں توسیع کی جائے گی، یہ اگلے 25 برس کو ذہن میں رکھ کر کیا جا رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ آرتھر ایش اسٹیڈیم 1997ء میں تعمیر کیا گیا تھا جبکہ 2016ء میں چھت ڈالی گئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات