اسلام آباد:
پی ٹی اے نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے ریاست مخالف مہم کے تناظر میں یوٹیوب چینلز کی بلاکنگ کے لیے کوئی فہرست تیار کی ہے۔
اپنے بیان میں پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ریاست مخالف مہم کے تناظر میں یوٹیوب چینلز کی بلاکنگ کے لیے کوئی فہرست تیار نہیں کی اور نہ ہی وفاقی حکومت کو ایسی کوئی فہرست ارسال کی ہے۔
ترجمان کے مطابق پی ٹی اے واضح کرتا ہے کہ ادارے کا مینڈیٹ صرف غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے یا بلاک کرنے تک محدود ہے، جیسا کہ ’’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016ء‘‘ اور اس سے متعلقہ قواعد و ضوابط میں درج ہے۔
ترجمان کے مطابق ریاست مخالف یا نفرت انگیز مواد کے حوالے سے قانونی کارروائی، تفتیش اور عدالتی اقدامات متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔