سندھ میں ہیوی ٹرانسپورٹ ڈرائیونگ لائسنس کےلیے 30 گھنٹے کی تربیت لازمی قرار دے دی گئی۔
اس بات کا فیصلہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
سندھ کابینہ نے ایچ ٹی وی لائسنس کےلیے عمر کی حد 24 سال سے کم کر کے 22 سال کر دی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیا خودکار جرمانہ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، خلاف ورزی پر فوری نوٹس کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹنٹڈ شیشوں کی بار بار خلاف ورزی پر 3 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔
سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ خصوصی ٹریفک عدالتیں قائم کی جائیں گی، مقدمات جلد نمٹائے جائیں گے۔