33.1 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومخاص رپورٹہماری افواج کی مکمل تیاری کی وجہ سے دشمن ہمارا بال بھی...

ہماری افواج کی مکمل تیاری کی وجہ سے دشمن ہمارا بال بھی بیکا نہ کرسکاوزیراعظم


(میاں افتخار رامے) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری افواج کی مکمل تیاری کی وجہ سے دشمن ہمارا بال بھی بیکا نہ کرسکا،افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا،ہمارے نڈر سپوتوں نے وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔  

وزیراعظم شہبازشریف نےکراچی میں پاک بحریہ کےڈاکیارڈ کا دورہ کیا،وزیراعظم  نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے گفتگو کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی،پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران کو سلام پیش کرتا ہوں،بہادر افواج کے درمیان مربوط تعاون تاریخ کا سنہری باب ہے،بری فوج نے فتح میزائل اور دیگر ہتھیاروں سے دشمن کے ٹھکانوں پر درستگی سے نشانے لگائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فضائیہ کے شاہنوں نے جدید ٹیکنالوجی سے دشمن کو سبق سکھایا،دشمن یہ سبق قیامت تک یاد رکھے گا،ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی تیاری بھی مثالی تھی،پاک بحریہ دوارکا کی تاریخ دہرانے کیلئے تیار تھی،افواج نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔  


وزیراعظم  نے پی این ایس مہران کے شہید لیفٹیننٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا اور غازی قوم کا سرمایہ افتخار ہیں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور تیاری سے دشمن کو بحری جارحیت کی ہمت نہیں ہوئی ،پاک بحریہ نے بندرگاہوں اور تجارتی راستوں کا بھرپور تحفظ کیا،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی مہم جوئی میں دنیا نے دیکھ لیا کہ پاک بحریہ تیار تھی،بھارت کا بحری بیڑہ وکرانت کراچی کے قریب آنے کی ہمت نہ کرسکا،بھارتی جارحیت کے دوران پاکستانی بندرگاہوں پر معمول کے آپریشنز جاری رہے،دشمن نے پھر جنگ مسلط کی تو ہمیں تیار پائے گا ،انہوں نےکہا کہ وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ دشمن بحری جارحیت کرتا تو اسے مزید رسوائی برداشت کرنا پڑتی،جوانوں نے جذبہ اور ایمانی قوت نے عزم مزید مضبوط کردیا،ان کاکہنا تھا کہ ہماری بحریہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار تھی،پاک بحریہ کی مستعدی کی وجہ سے آئی این ایس وکرانت آگے نہ بڑھ سکا،رافیل کا انجام دیکھ کر وکرانت بھی میدان چھوڑ گیا،عسکری قیادت کے درمیان بہترین کو آرڈی نیشن تھی،بھارت کے مغربی ساحل پر تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں 
 انہوں نے کہا کہ کئی گناہ بڑا دشمن مکمل مفلوج دیکھائی دیا،پاک بحریہ کی غیر معمولی کارکردگی پر ہمیں فخرہے ،جدید ٹیکنالوجی سے پاک بحریہ کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا،دشمن بھی تسلیم کرتا ہے کہ پاک نیوی نے خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کردیا،پاکستان امن  پند ملک ہے،تمام مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں،دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ 

 شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے موقف کی تائید کرنے والے دوست ممالک کے شکر گزار ہیں،ترکیہ،سعودی عرب ، یو اے ای ، اور دوسرے دوست ممالک کی قیادت کے مشکور ہیں،چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا مکمل ساتھ دیا۔ 

 کشیدہ صورتحال میں امریکی صدر ٹرمپ کے کردار کا معترف ہوں،صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا،مسلہ کشمیر کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، مزید 136 فلسطینی شہید



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات