کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ ٹین میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ والے دن کو چھاتی کے سرطان کی آگاہی کا دن مقرر کیا گیا تھا۔ شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ خصوصی پنک کٹ جبکہ کراچی کنگز نے پنک کیپ پہن کرمیچ کھیلا ۔ شاداب خان نے ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہوکر اور دو میچوں کی غیر حاضری کے بعد قیادت کی۔کراچی کنگز نے اوپنر بین میکڈرموٹ کی جگہ ٹم سائفرٹ کو شامل کیا ۔