39 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، جمالی پل کے قریب کچرے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی، جمالی پل کے قریب کچرے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی



کراچی:

شہر قائد کے علاقے سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب واقع کچرے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ کر کارروائی میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ گودام میں موجود ویسٹیج میٹریل (کچرے) میں لگی، تاہم تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ گودام کے اطراف میں آبادی موجود نہیں، جس کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: کپڑے کے گودام میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کی کترنیں خاکستر

حکام کے مطابق مذکورہ مقام پر ماضی میں بھی کچرے میں آگ لگنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔ فی الوقت ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے سرگرم عمل ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات