36 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومغزہ لہو لہوڈیجیٹل معیشت میں پاک-امریکا تعلقات مضبوط بنانے کیلئے اہم پیش رفت

ڈیجیٹل معیشت میں پاک-امریکا تعلقات مضبوط بنانے کیلئے اہم پیش رفت



اسلام آباد:

پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی سب سے زیادہ نوجوان آبادی کی شرح رکھنے والا ملک ہے، پاکستانی نوجوان ویب تھری اور  اے آئی مستقبل کی قیادت کے لیے تیار ہیں اور پاکستان کرپٹو کونسل پاکستان بلاک چین،  اے آئی کو اپنی معیشت کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ایکسپریس نیوز  کے مطابق پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او نے پاکستان میں تعینات قائم مقام سفیر ناتالیابیکر سے ملاقات کی اور اس دوران نوجوانوں کے لیے اے آئی میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات کا مقصد نوجوانوں کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی مہارتوں سے آگاہ کرنا تھا۔

 دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا مقصد امریکی اداروں اور پاکستانی کاروباری ماحولیاتی نظام میں روابط قائم کرنا تھا اور اس موقع پر کہا گیا کہ کونسل پاکستان بلاک چین،  اے آئی کو اپنی معیشت کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای اوبلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان دنیا کی سب سے زیادہ نوجوان آبادی کی شرح رکھنے والا ملک ہے، پاکستانی نوجوان ویب تھری اور  اے آئی مستقبل کی قیادت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ ایکسچینج، امریکی ٹیک کمپنیوں کے مشترکہ پروگرام شروع کیے جائیں، کونسل بلاک چین کو سفارت کاری اور تعلیم کا ایک مؤثر ذریعہ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات