40.9 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومغزہ لہو لہوچین شعاعوں سے ہتھیار تباہ کرنے کی ٹیکنالوجی بنا رہا ہے

چین شعاعوں سے ہتھیار تباہ کرنے کی ٹیکنالوجی بنا رہا ہے



لاہور:

امریکا کے سرکاری ادارے یوایس۔چائنا اکنامک اینڈ سیکیورٹی ریویو کمیشن نے امریکی پارلیمنٹ (کانگریس)کو پیش کردہ اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین ’’الیکٹرونک وارفیئر‘‘میں زبردست ترقی کر چکا۔ وہ ایسے ہتھیار بنا رہا جو امریکی ہتھیاروں کو شناخت اور ٹارگٹ کر شعاعیں مار کے تباہ کر سکتے ہیں۔

اس رپورٹ نے امریکی عسکری حلقوں میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ دور جدید میں تقریباً سبھی ہتھیار ننھے کمپیوٹر، سینسر، چپ اور برقی آلات کے ذریعے کام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چین کا جدید ترین ڈرون اپنی پہلی پرواز کیلیے تیار؛ اس کی خاصیت جان کر دنگ رہ جائیں گے

الیکٹرونک وار فیئر میں مختلف شعاعیں مثلاً برق مقناطیسی، ریڈیائی ، انفراریڈ، مائکروویوز، لیزر، پارٹیکل بیم وغیرہ خارج کرتے ہتھیاروں کی مدد سے دشمن کے ہتھیار کا الیکٹرونک سسٹم جام یا تباہ کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں الیکٹرونک وارفیئر کے پاکستانی ماہرین نے بھی رافیل سمیت چھ بھارتی طیارے ، ڈرون اور میزائل مار گرانے میں اپنی مہارت دکھائی تھی۔ چین کے تعاون سے الیکٹرونک وارفیئر میں مزید جدتیں پیدا کر کے پاکستان مستقبل کے میدان جنگ میں اپنے دشمنوں کو حیران کر سکتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات