(24نیوز)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی۔
صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اعلان کیا، جس کے مطابق سرکاری سکول صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک لگیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’سرکاری گرلز سکول بند ‘‘
دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی غفلت سے 38 ہزار سرکاری سکولز مالی مشکلات سے دوچار ہیں،4 ماہ گزرنے کے باوجود سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری نہ ہوسکا۔
38 ہزار سرکاری سکول 4 ماہ سے نان سیلری بجٹ سے محروم،ڈیڑھ ماہ پہلے محکمہ خزانہ کیجانب سے سکولوں کو این ایس بی جاری کیا گیا تھا۔ لاہور کے ایک ہزار سے زائد سرکاری سکولوں تاحال این ایس بی نہیں مل سکا۔
لاہور کے سکولوں کے لیے 12 کروڑ90 لاکھ روپے جاری کیے گئے تھے،سکولوں کو 25 جنوری کو آخری دفعہ فنڈز جاری ہوئے تھے،مالی سال ختم ہونے کو ہے لیکن ابھی تک سکولوں کو دوسری اور چوتھی سہ ماہی کی قسط جاری نہیں ہوسکی۔