44.8 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلادیش کے درمیان مذاکرات کامیاب

پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلادیش کے درمیان مذاکرات کامیاب


اسکرین گرین

پاکستان اور بنگلادیش کے کرکٹ بورڈز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، بنگلادیش کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان کے دورے پر آئے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ناز ملعابدین و صدر فاروق احمد کے درمیان طویل ملاقات کے بعد یہ فیصلہ ہوا۔

بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، تینوں میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا کے باعث بنگلادیش کے کھلاڑیوں نے پہلے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج خصوصی طور پر ایک روزہ دورے پر دبئی گئے جہاں انہوں نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق کئی گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد چیئرمین پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو پاکستان آنے پر قائل کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات