36 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی



(24نیوز)  ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 14-1 کے بھاری مارجن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایران کے شہر کرج میں کھیلا گیا جہاں پاکستانی ٹیم نے اپنی دفاعی چیمپیئن کی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا۔

پاکستان نے گروپ بی میں ناقابل شکست رہتے ہوئے بنگلہ دیش کو 10-6 اور ایران کو 14-0 سے ہرایا تھا جبکہ بھارت گروپ اے میں فلسطین کے بعد دوسرے نمبر پر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :  پی سی بی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات کامیاب



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات