38.5 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی کابینہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے...

وفاقی کابینہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری


وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدتِ ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈ دیا جائے گا اور آپریشن بنیان مرصوص کے غازیان اور شہداء کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

آپریشن بنیان مرصوص کے دوران خدمات پاکستانی شہریوں کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو ’معرکہ حق‘ میں تاریخی کامیابی ملی، جنرل عاصم منیر نے مثالی جرأت اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی اور مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت سے ملاقات کر کے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں جنرل عاصم منیر دوسری شخصیت ہیں جنہیں فیلڈ مارشل بنایا گیا ہے، ان سے قبل صدر جنرل ایوب خان 1959ء میں فیلڈ مارشل بنے تھے۔

فیلڈ مارشل آرمی میں جنرل کے رینک سے اوپر سب سے بڑا عہدہ ہے۔

فیلڈ مارشل آرمی افسران میں سب سے زیادہ سینئر فائیو اسٹار افسر ہوتا ہے۔

فیلڈ مارشل کا یہ اعزاز مسلح افواج میں غیر معمولی اور مثالی قیادت کے تناظر میں دیا جاتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات