38.5 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیواٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے والوں کیلئے اہم خبر

واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے والوں کیلئے اہم خبر



(ویب ڈیسک) واٹس ایپ دنیا میں سب سے زیادہ پیغام رسانی کے لئے استعمال ہونے والی ایپ ہے، تقریباً 3.5 بلین صارفین اس ایپ کو آڈیو، ویڈیو پیغامات کے لئے یووز کررہے ہیں، واٹس ایپ نے اسٹیٹس فیچر کو اپڈیٹ کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو ایک نئے فارورڈنگ ٹوگل ( بٹن ) کے ساتھ اسٹیٹس پوسٹس پر بہتر کنٹرول کرنے کا آپشن فراہم کیا جائیگا، آپشن کے ذریعے صارفین یہ فیصلہ کرسکیں گے کہ کوئی بھی کانٹیکٹ ان کا اسٹیٹس شیئر کرسکتا ہے یا نہیں۔

نئے فیچر کو  سب سے پہلے  اینڈرائیڈ بیٹا  کے ورژن  2.25.16.16 میں دیکھا گیا ہے، عالمی سطح پر اس فیچر کو  آئندہ ہفتوں میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

یہ فیچر اسٹیٹس پرائیویسی سیٹنگز میں آن ، آف سوئچ کا اضافہ کردیتا ہے، فیچر کو   سوئچ آف کیے جانے کی صورت  ٹوگل آپ کے کانٹیکٹس کو آپ کا اسٹیٹس  آگے فارورڈ کرنے  یا دوبارہ شیئر کرنے سے روک دے گا۔

واٹس ایپ پرائیویسی مینو کے تحت اسٹیٹس سیٹنگ کے اندر” Allow Reshare” سوئچ متعارف کرائے گا جسے آف کیے جانے کے بعد ناظرین کی اسکرینز سے فارورڈ آئیکن ہٹ جائے گا۔

اسٹیٹس فارورڈنگ کی اجازت کے ساتھ فارورڈ کی گئی کاپی میں آپ کی پرائیویسی کی حفاظت کیلئے آپ کا فون نمبر اور پروفائل کی تفصیلات پوشیدہ رہیں گی۔

دوسری جانب اس   آپشن  کو  آن کردینے سے  آپ کےکانٹیکٹس میں شامل افراد اسے اپنی  چیٹس یا   اسٹیٹس فیڈ میں بآسانی شیئر کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ اب تک  صارفین صرف یہ کنٹرول کر سکتے تھے کہ ان کا اسٹیٹس کون دیکھتا ہے؟ تاہم اب مخصوص اجازت کے ساتھ واٹس ایپ   اسٹیٹس کو شیئر کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی حکومت حواس باختہ,چین نے مہمند ڈیم کی تعمیر تیز کردی



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات