38.5 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںناک آؤٹ مرحلہ، بڑا میچ، پریشر ہوگا، آصف علی

ناک آؤٹ مرحلہ، بڑا میچ، پریشر ہوگا، آصف علی


لاہور قلندر کے بیٹر آصف علی نے کہا کہ ناک آؤٹ مرحلے میں بڑا میچ ہے، جس کا پریشر ہوگا، سارے پروفیشنل کھلاڑی ہیں، میرا نہیں خیال کہ پریشر لیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں آصف علی نے کہا کہ جیسا کمبی نیشن بنا ہے امید ہے اچھی کرکٹ ہوگی، اگر آپ میچ ہارے ہیں تو غلطیوں پر پلان کرتے ہیں، اس پر کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے میچز میں بیٹنگ نہیں آرہی تھی، ٹیم کا کمبی نیشن بنا ئے، امید ہے اسی کمبی نیشن سے جائیں گے، کرکٹ کھیل رہا ہوں کم بیک کا نہیں سوچا، اور نہ ہی گول ہے۔

لاہور قلندرز کے بیٹر نے مزید کہا کہ ناک آؤٹ اسٹیج ہے اس میں پریشر ہوتا ہے، سلیکٹرز کو اگر ضرورت ہوتی تو بلا لیتے، میرا خیال ہے انہیں ضرورت نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کا گول ہوتا ہے، میرا فوکس آگے آنے والی کرکٹ پر ہے، اگر پاکستان کو یا سلیکٹرز کو میری ضرورت ہوتی ہے تو حاضر ہوں۔

آصف علی نے یہ بھی کہا کہ سیم بلنگز پرفارم کر رہا تھا، جب اس طرح کا کھلاڑی جاتا ہے تو کمبی نیشن پر فرق پڑتا ہے، عاجزی میں رہتا ہوں، اس دن سیلیبریشن موقع پر کر دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں 8 سال کھیلا ہوں، خود ہی کھلاڑی تھا اور مینجمنٹ بھی، ڈیبیو شاہین کے ساتھ ہوا، ثمین بھائی نے بولا ہے کہ یہ آپ کی ٹیم ہے، شاہین آفریدی میں بہت تبدیلی آئی ہے کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔

لاہور قلندرز کے بیٹر نے کہا کہ لاہور میں پہلے میچز میں موسم اتنا گرم نہیں تھا، پچ اگر ویسی رہی تو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات