41.3 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںمقابلے میں پاکستانی طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

مقابلے میں پاکستانی طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی


تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

شمالی سائپرس میں ہونے والے ٹیکنوفیسٹ 2025ء مقابلے میں پاکستانی طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق شمالی سائپرس میں ہونے والے ٹیکنوفیسٹ مقابلے میں 22 ممالک کے 50 ہزار طلبا و طالبات نے حصہ لیا تھا۔

پاکستانی طالبات اسما فاطمہ اور عنایا خان نے انسانی جذبات کو جانچنے کے لیے آلہ بنانے پر انعام حاصل کیا ہے۔

ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی طالبات اسما فاطمہ اور عنایا خان کو ٹرافی اور شیلڈ کے علاوہ 60 ہزار لیرے کا خصوصی انعام بھی دیا۔

پروجیکٹ دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ٹیکنالوجی، ایرو اسپیس اور انجینئرنگ کے مقابلے ٹیکنوفیسٹ میں پیش کیا گیا تھا جو شمالی سائپرس میں مئی کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوا۔

جیوری کے فیصلے کے مطابق پاکستانی طالبات کا یہ پروجیکٹ بہترین قرار پایا۔ 

شمالی سائپرس کے صدر ایرسن تاتار نے بھی پاکستانی طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور دونوں طالبات کو شاباش پیش کی۔

طالبات کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام اور پرچم بلند کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات