38.5 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومتعلیم اور صحتمصطفیٰ کمال کی فہد عبد الرحمٰن الجلاجل سے ملاقات،صحت کے شعبے میں...

مصطفیٰ کمال کی فہد عبد الرحمٰن الجلاجل سے ملاقات،صحت کے شعبے میں ملکر کام کرنے پر اتفاق



(بابر شہزاد ترک) وفاقی  وزیر صحت  مصطفیٰ کمال نے  سعودی عرب کے وزیر صحت  فہد عبد الرحمٰن الجلاجل  سے ملاقات ،دونوں وزراء نے صحت کے شعبے میں تکنیکی تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر صحت نے گرمجوشی سے وزیر صحت مصطفی کمال کا استقبال کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی برادرانہ مضبوط تعلقات ہیں۔پاکستان کے صحت کے شعبے میں سعودی عرب کی مسلسل  خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دونوں وزراء صحت عوام کی فلاح و بہبود کیلیے رابطے میں رہیں گے  ۔

دونوں وزراء صحت کا  ویکسین کی تیاری، ٹیلی میڈیسن کو فروغ دینے کے امکانات تلاش کرنے،  پولیو کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور صحت کے شعبے میں بہتری کیلیے ملکر کام کرنے پر بھی اتفاق  کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دربار صاحب اور گولڈن ٹمپل پر پاکستانی میزائل حملے  کا  پروپیگنڈا جھوٹا ہے، گیانی رگھوبیر سنگھ



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات