برطانیہ میں مقیم مصری نژاد شہری کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر 25 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم نے 3 ہزار سے زائد تارکین کو غیر قانونی بوٹ کراسنگ آپریشن کے ذریعے اسمگل کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جج نے ریمارکس دیے کہ ملزم احمد عابد نے بے رحمی سے مایوس افراد کا استحصال کیا، اس کا بنیادی مقصد پیسہ کمانا تھا۔