(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات کم نہ ہو سکیں،پشاوراور چمن میں مرغی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
پشاور میں مرغی کے نرخ میں مزید 15 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کے نرخ 485 سے بڑھ کر 500 روپے ہو گئے ہیں۔
بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا ہے، ایک ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں 200 سے 250 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے،550 سے 600 روپے کلو میں فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت اب 800 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے’’ انکار‘‘ کر دیا
لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
انڈوں کی فی درجن قیمت 7 روپے کے اضافے بعد 303 روپے ہو گئی ہے۔