38.5 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومغزہ لہو لہوفوج میں فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے؟

فوج میں فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے؟



راولپنڈی:

آپریشن بُنیان مرصوص اور معرکہ حق میں دلیرانہ قیادت اور دشمن کو شکست فاش دینے پر حکومت نے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو ترقی دے دی ہے۔

حکومت نے آرمی چیف کو ترقی دے کر انہیں فیلڈ مارشل تعینات کردیا ہے۔

فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے؟

فوج میں آرمی چیف فور اسٹار جنرل ہوتا ہے جبکہ فیلڈ مارشل کے رینک میں ایک اسٹار کا اضافہ ہوجاتا ہے، یعنی فائیو اسٹار ہوجاتے ہیں۔

فیلڈ مارشل فوج میں جنرل سے اوپرکا اعلیٰ اور سینئر ترین عہدہ ہے۔

حکومت کی جانب سے فیلڈ مارشل کا عہدہ غیر معمولی اور مثالی قیادت اور خدمات کے پیش نظر دیا جاتا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان میں ایوب خان واحد فیلڈ مارشل تھے۔

حکومت کی جانب سے عہدہ ملنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کیلیے ایک نہیں بلکہ 7 عاصم منیر بھی قربان ہیں۔ 

انہوں نے اپنی ترقی اور عہدے کو شہدا، غازیوں اور جوانوں کے نام کردیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات