35.2 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومغزہ لہو لہوشہیدی جوڑ میلہ 30 مئی اور 16 جون کو منانے کا اعلان

شہیدی جوڑ میلہ 30 مئی اور 16 جون کو منانے کا اعلان



لاہور:

پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی نے سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی جوڑ میلہ 16 جون کے علاوہ 30 مئی کو بھی منانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی دن نانک شاہی کلینڈر کے مطابق ہر سال 16 جون کو گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منایا جاتا ہے جبکہ شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی امرتسر سال یہ دن 30 مئی کو مناتی ہے۔

مزید پڑھیں: سکھوں کو کرتارپور آنے سے روکنا مودی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو بےنقاب کرتا ہے، محسن نقوی

شہیدی جوڑ میلہ منانے کے دن پر تنازع کی وجہ سے بھارت سے سکھ یاتریوں کی کم تعداد پاکستان آتی ہے تاہم پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی نے دو تاریخوں کا تنازع ختم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس سال سے گروارجن کا شہیدی جوڑ میلہ 16جون کے ساتھ ساتھ 30 مئی کو بھی منایا جائے گا۔

پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے بتایا کہ 30 مئی سے 16 جون تک گروارجن دیو کے شہیدی دن اور جوڑ میلہ کی تقریبات کے لیے وقف رہے گا ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات