41.3 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومغزہ لہو لہوشاہ سلمان کا ذاتی خرچ پر 1000 فلسطینیوں کو حج کرانے کا...

شاہ سلمان کا ذاتی خرچ پر 1000 فلسطینیوں کو حج کرانے کا اعلان


ریاض: خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک ہزار فلسطینی شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کو اپنے ذاتی خرچ پر حج کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔

یہ اعلان ’خادم حرمین شریفین کے مہمانانِ حج، عمرہ اور زیارت پروگرام‘ کے تحت کیا گیا ہے، جس پر سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد عمل درآمد کر رہی ہے۔ 

وزیر شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کے ساتھ سعودی عرب کی مسلسل حمایت اور اسلامی اخوت کی مضبوطی کی علامت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطینی عازمین کو ان کے وطن سے روانگی سے لے کر واپسی تک تمام تر سفری، رہائشی اور عبادتی سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کا حج پرسکون اور آرام دہ ہو۔

واضح رہے کہ اس خصوصی پروگرام کے آغاز 1417 ہجری سے اب تک دنیا بھر کے 64 ہزار سے زائد افراد کو حج اور عمرہ کے لیے مدعو کیا جا چکا ہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات