33 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومتجارتی خبریںسوئی ناردرن و سدرن کے نرخوں میں رد و بدل کی منظوری

سوئی ناردرن و سدرن کے نرخوں میں رد و بدل کی منظوری


—فائل فوٹو

اوگرا نے سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں کےلیے نرخوں میں رد و بدل کی منظوری دے دی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان کے مطابق حتمی منظوری کے لیے سمری وفاقی حکومت کو بھجوادی گئی ہے، سوئی سدرن کےلیے گیس نرخ میں 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کے لیے نرخوں میں 116 روپے 90 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے، وفاقی حکومت سے حتمی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

اوگرا نے گیس مینجمنٹ کے حوالے سے ایس این جی پی ایل کا معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے رکھنے کی بھی سفارش کی ہے۔

اوگرا کی جانب سے وفاقی حکومت کو کیٹیگری وائز گیس کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے قیمتوں کی سفارشات کمپنیوں کے مالی سال 26-2025ء کے شارٹ فال کو مدِنظر رکھ کر ترتیب دی ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق حتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات