41.3 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومتجارتی خبریںروپے کا وار جاری ڈالر سستا ۔۔۔

روپے کا وار جاری ڈالر سستا ۔۔۔



(24 نیوز )پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کارور کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار منفی سے مثبت میں تبدیل ہوا ، 100 انڈیکس 201 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 891 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 690 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

  یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئےاہم خبر ۔۔۔۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 7 پیسے کی کمی سے ڈالر 281 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات