حال ہی میں سائنسدانوں نے دنیا کی قدیم ترین چیونٹی کی باقیات دریافت کی ہیں۔
یہ چیونٹی تقریباً 10 کروڑ 13 لاکھ سال پہلے کی ہے۔ یہ دریافت شمال مشرقی برازیل کے علاقے Ceará میں سے ہوئی ہے۔ اس نئی دریافت شدہ چیونٹی کو Vulcanidris cratensis کا نام دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ چیونٹی ایک معدوم ذیلی خاندان Haidomyrmecinae (جنہیں “ہیل چیونٹیاں” کہا جاتا ہے) سے تعلق رکھتی ہے۔
خصوصیات:
اس چیونٹی کا تعلق کریٹیشیئس دور سے ہے جس کی لمبائی تقریباً 1.35 سینٹی میٹر ہے۔ اس کے جبڑے اوپر کی طرف کھلنے والے درانتی نما جبڑے ہیں جو شکار کو چیرنے یا چھیدنے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔
یہ چیونٹی پروں والی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پرواز کر سکتی تھی. اس کے علاوہ چیونٹی میں ڈنک بھی موجود تھا جو اسے شکار کرنے میں مدد دیتا تھا۔
یہ دریافت اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ پہلی بار ہے جب “ہیل چیونٹی” کی باقیات چٹان میں محفوظ ملی ہیں؛ اس سے قبل ایسی باقیات صرف عنبر (amber) میں پائی گئی تھیں جو تقریباً 99 ملین سال پرانی تھیں۔ یہ دریافت چیونٹیوں کی ارتقائی تاریخ کو کم از کم 13 ملین سال مزید پیچھے لے جاتی ہے۔