(احمد منصور) سری دربار صاحب امرتسر اور گولڈن ٹیمبل پر پاکستان کی جانب سے میزائل حملے جھوٹ ثابت ہوگئے،حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستان اور سکھوں میں اختلاف پیدا کرنے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کیا،سری دربار صاحب، امرتسر کےسربراہ گرنتھی گیانی رگھوبیر سنگھ نے بھارتی فوج کے تمام دعوؤں کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق سکھوں کو پاکستان مخالف کرنے کیلئے سری دربار صاحب امرتسر پر میزائل اور ڈرون حملوں کی جھوٹی خبریں پھیلائیں،سری دربار صاحب، امرتسر کےسربراہ گرنتھی گیانی رگھوبیر سنگھ نے بھارتی فوج کے تمام دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل نے بتایاکہ پاکستانی افواج کی جانب سے سری دربار صاحب پر میزائلوں اور ڈرونز کا حملہ ہونا تھا‘‘سری دربار صاحب ایسا گھر ہے،جہاں پر کوئی حملہ کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا،سری دربار صاحب میں کسی کو گنز کے ساتھ گھومنے کی اجازت نہیں، بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر گولڈن ٹیمپل پر میزائل حملے کا بے بنیاد الزام لگایا گیا، گولڈن ٹیمپل پر ایئر ڈیفنس گنز کی تعیناتی سے متعلق بھارتی فوج کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔ گیانی رگھوبیر سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ24 اپریل سے 14 مئی تک امریکا میں تھا، دربار صاحب امرتسر میں موجود نہیں تھا،میں اگرموجود بھی ہوتا تب بھی ایسی کسی کاروائی کی اجازت نہ دیتا، بھارتی فوج یا حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل نے ٹی وی پر جو بیان دیا وہ مکمل طور پر جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہے، بھارتی فوج نے اپنے جھوٹ پر پردہ ڈالنے کیلئے لیفٹیننٹ جنرل سے بیان دلوایا، لیفٹیننٹ جنرل کیخلاف سخت تحقیقات اور کاروائی ہونی چاہیے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق گیانی رگھوبیر سنگھ کے بیانات سے ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت سکھوں کو پاکستان کے مخالف کرنے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کرتا رہا، بھارتی حکومت اور اس کی مسلح افواج کی سکھوں کو پاکستان مخالف کرنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوئی ہیں،گیانی رگھوبیر سنگھ کے بیانات نے بھارتی حکومت اور اس کے مسلح افواج کا مکروہ چہرہ عیاں کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر اضافے سے 3244 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا