33.1 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومغزہ لہو لہوخوابوں کی تعبیر - ایکسپریس اردو

خوابوں کی تعبیر – ایکسپریس اردو


مسجدی نبویؐ کی زیارت
کبیر الیاس، لاہور 

خواب: میں نے دیکھا کہ میں اور سب گھر والے مدینہ شریف میں ہیں اور بہت خوش ہیں کہ اللہ نے ہم کو اس قابل سمجھا۔ ہم بہت خوشی خوشی کے ساتھ مسجد نبویؐ میں پھر رہے ہیں اور میری امی وہاں کچھ بانٹ رہی ہیں۔برائے مہربانی مجھے اس کی تعبیر بتا دیں۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذہن میں بزرگی آئے گی۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا۔اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں، ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔

کسی مسئلے سے پریشان ہونا
افضل چوہدری، شیخوپورہ

خواب : میں نے دیکھا کہ میں جیسے کہیں گول گول سیڑھیاں اتر رہا ہوں اور ساتھ ساتھ دکھی بھی ہوں۔ شائد کہیں سے مجھے کسی چیز کے لئے منع کر دیا گیا ہے اور میں اس بات سے پریشان ہوں کہ اس شخص کے میں پیسے ہی نکال کر لے آتا ۔ راستہ بالکل اترتا ہی چلا جاتا ہے ۔ میں بہت کوشش کے باوجود کوئی اور راستہ تلاش نہیں کر پاتا ۔ یہ چیز مجھے پریشان کرتی جا رہی ہے کہ آخر اتنی زیادہ سیڑھیاں کیوں ہیں جو جانے کہاں اترائی میں اترتی جا رہی ہیں ۔

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے ۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

گہرے گڑھے میں گرنا
عروسہ خان،کوئٹہ 

خواب : میں نے دیکھا کہ میری امی اور ساس میرے ساتھ کہیں جا رہی ہیں اور شائد کوئی پرانا سا علاقہ ہے جس میں کافی درخت گرے ہوئے ہیں۔ میں کسی درخت کے جھنڈ میں سے گزرتی ہوں اور میری امی مجھے منع کرتی ہیں مگر میں تیزی سے ان کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے اندر کی طرف چلی جاتی ہوں اور کسی کنواں نما گہرے گڑھے میں گر جاتی ہوں اس کے بعد بہت زور زور سے چلاتی ہوں مگر مجھے نکالنے کے لئے کوئی بھی نہیں آتا ۔ میں خود ہی سوچتی ہوں کہ میں اب ایک کنویں میں گر گئی ہوں اور کبھی بھی مجھے کوئی بچانے نہیں آئے گا۔ 

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

سانپ نے راستہ بند کر دیا
ممتاز علی، چنیوٹ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر میں سیڑھیوں میں ایک سانپ ہے جو بہت بڑا ہے اور بالکل سیدھا لیٹا ہوا ہے جس سے راستہ بند ہو گیا ہے۔ میرے ابو کی نظر اس پہ پڑتی ہے جو سب کو گھر سے نکل جانے کو کہتے ہیں مگر کسی کو دروازہ نظر نہیں آ رہا جس کی وجہ سے کوئی باہر نہیں نکل سکتا، میرا بھائی چھت پہ جانے کی کوشش کرتا ہے مگر سانپ کی وجہ سے وہ اندر سیڑھیوں پہ نہیں جا پاتا ، اس کے بعد مجھے خواب یاد نہیں ۔ 

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

کھیتوں میں کام کرنا
عاقب اکرم، مریدکے

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہم سب اپنے گاوں گئے ہیں اور وہاں اپنی زمینوں میں اپنے ملازمین اور کسانوں کو کام کرتے ہوئے دیکھتے ہیں ۔ میرے چاچا جی مجھے بلاتے ہیں کہ میں بھی ٹریکٹر پہ سوار ہو کر کھیت میں زمین ہموار کروں ۔ اس کے بعد میں نے خود کو گندم بانٹتے ہوئے دیکھا کہ میں اپنی والدہ کے ساتھ مل کر بہت سارے لوگوں کو گندم کی بوریاں دے رہا ہوں ۔ 

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

بھائی کا بخار
منورہ بیگم، لاہور

خواب: میں دیکھتی ہوں کہ میرا چھوٹا بھائی کئی مہینوں سے بخار میں مبتلا ھے۔ ھم نے مختلف مقامات سے دم بھی کروایا مگر کہیں سے فرق نہیں پڑتا اور پرانا بخار کہہ کے سب جان چھڑا رہے ہیں۔

تعبیر: یہ خواب ظاھر کرتا ھے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے، زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ھوئے گزرتا ھے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذہن کو نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبیؐ کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ھے۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

چاروں طرف اندھیرا
جمیلہ حسین، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ بہت گہرے بادل ہیں جیسے بارش ہونے سے پہلے چھا جاتے ہیں اسی طرح کا گہرا اندھیرا ہو گیا ہے ۔ بالکل کچھ نظر نہیں آ رھا ۔ میں پریشان ہو کر باہر دیکھتی ہوں کہ اب میں کیسے گھر واپس جاوں گی ۔ ایسا لگتا ہے کہ شاید رات ہو گئی ہو ، دیکھ کر ایسا لگتا ہی نہیں کہ ابھی دن تھا ، ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہوتا ہے اور نہ کچھ دکھائی دے رہا ہے ، نہ ہی آس پاس کی چیزیں محسوس ہو رہی ہوتی ہیں ۔ 

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں۔ 

سعودی عرب سے تحفہ ملنا
شبانہ کوثر، لاہور 
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ مجھے ایک ٹوپی تحفتاً کسی نے بھیجی ہے اور میں اپنی امی کو بتا رہا ہوں کہ یہ سعودیہ سے آئی ہے اور اب میں اس کو پہن کر نماز پڑھنے جایا کروں گا ۔ 

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

سانپ کا احساس
طارق محمود، پشاور

خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں صفائی کر رہی ہوں، اچانک دیکھتی ہوں کہ ٹی وی کے پیچھے کچھ کالا سا ہے، میں ڈسٹر ہاتھ میں لے کر اسے ہٹانے کے لئے آگے دیکھتی ھوں تو اس میں حرکت پیدا ہوتی ہے اور وہ چیز چلنا شروع کر دیتی ہے، اچانک مجھے احساس ھوتا ھے کہ یہ سانپ ہے۔ میں زور زور سے چیخیں مارتی باہر کی طرف بھاگتی ہوں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔

تعبیر: اس خواب سے ظاھر ھوتا ھے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رھا ہے۔ ممکن ھے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب بھی ہو جائے، جس کی وجہ سے گھریلو، کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

خالی کھیت
شیراز مغل، رحیم یارخان

خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میرے ابو گائوں گئے ہیں اور میں بھی زبردستی ان کے ساتھ آ گیا ہوں، یہ شدید سردی کے دن ہیں۔ میں چچا اور والد کے ساتھ کھیتوں میں جاتا ھوں تو دیکھتا ھوں کہ سرسوں کے کھیت جو ابھی خوب پھل پھول رھے تھے وہ سب کے سب ختم ہو گئے ہیں۔ پورے کا پورا کھیت خالی ھوتا ھے۔ یہ دیکھ کر نا صرف ھم بلکہ آس پاس کے لوگ بھی بہت پریشان ھوتے ھیں۔ اس روز ہماری حویلی میں سب گاوں والے جمع ہوتے ہیں۔

تعبیر: اس خواب سے ظاھر ھوتا ھے کہ اللہ نا کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ھو سکتا ھے۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ھے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔

گوشت کھانا
مریم خان، قصور

خواب: میں دیکھتی ہوں کہ ہمارے کسی ملنے والے نے ہماری فیملی کے لئے اونٹ کا گوشت بھیجا ہے۔ میری امی بھائی کو کہتی ہیں کہ پہلے اس پر فاتحہ خوانی کر لو تا کہ اچھی چیز پر شکر ادا کیا جا سکے، پھر بعد میں ہم سب کو امی گوشت ڈال کر دیتی ھیں۔ یہ گوشت بے حد مزے دار ہوتا ہے۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذہن میں بزرگی آئے گی۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔

کالج کا آخری دن
محمد توصیف، شیخوپورہ

خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارا کالج میں آخری دن ہے اور سب لوگ مل کے خوب شور شرابا کر رہے ہیں ۔ میرے دوست اور میں بھی خوب مزے کر ربے ہیں اور ایک دوسرے کو تنگ کر رہے ہیں ۔ ہمارے ایک پروفیسر کے پاس بہت زیادہ پھل ہوتا ہے جو وہ ایک ٹیبل پہ لگا کے بیٹھے ہوتے ہیں پھر وہ ہم کو بھی کھانے کی دعوت دیتے ہیں ۔ میں بہت سارے آم اٹھا لیتا ہوں اور خوب مزے لے لے کے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کے کھاتا ہوں۔ وہ بہت ہی میٹھے اور لذیذ ہوتے ہیں ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ آپ کے کارو بار میں برکت ہو گی جس سے آپ کے وسائل میں اضافہ ہو گا ۔ اللہ تعالی غیب سے مدد فرمائیں گے۔ رات کو سونے سے پہلے نبی کریمﷺ کی سیرت کا مطالعہ کیا کریں ۔

ہاتھ پر چوٹ
احتشام زاہد، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے ہاتھ پہ کہیں سے چوٹ لگی ہے اور اس میں سے بہت زیادہ مواد رس رس کے بہہ رہا ہے۔ میری بہن بہت کوشش کرتی ہے کہ اس کو کپڑے سے صاف کر سکے مگر وہ رستا ہی چلا جاتا ہے اور مجھے کافی تکلیف اور پریشانی ہوتی ہے۔

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کے اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

گود میں بچہ اٹھائے پھرنا
شازیہ خان، اوکاڑہ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے خاندان میں کسی دعوت میں موجود ہوں اور میری گود میں ایک بہت ہی پیارا و صحت مند بچہ ہے۔ سب رشتے دار آ کے اس کو پیار کر رہے ہیں ۔ میں بھی اس کو گود می اٹھائے پھر رہی ہوں اور بہت زیادہ خوش ہو رہی ہوں ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذہن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

بھینسے سے ٹکرانا
ارشد منصور، اسلام آباد 

خواب: میں نے دیکھا کہ میں گھر کے قریبی پارک میں واک کرنے گیا ہوا ہوں جہاں ایک بھینسا تیزی سے میری طرف لپکتا ہے ۔ میں ایک دم ڈر جاتا ہوں کیونکہ وہ ایک دم درختوں سے نکل کے میری طرف بھاگتا ہے۔ میں بچنے کی بہت کوشش کرتا ہوں مگر پھر بھی وہ پوری قوت سے مجھ سے ٹکراتا ہے اور میں گر جاتا ہوں ، آس پاس کے لوگ بھی چلانے لگ جاتے ہیں ۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

ساس کا بے موسمی سبزی پکانا
فوزیہ رحیم، لاہور 

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری ساس کچن میں کھانا پکا رہی ہیں اور مجھے بھی مدد کے لئے اپنے پاس بلاتی ہیں۔ میں چولہے کے قریب کھڑی ہو کر ھانڈی میں ڈوئی ہلاتی ہوں اور حیران ہو کر دیکھتی ہوں کہ میری ساس کچھ بے موسمی سبزی پکا رہی ہوتی ہیں۔ میں ان سے پوچھتی ہوں کہ یہ ہرے چنے آپ کو اتنی گرمی میں کیسے مل گئے ۔ اس کے بعد مجھے مزید یاد نہیں ۔ مگر یہ یاد ہے کہ میں بہت حیرانگی سے ان کو دیکھتی رہی۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرتا ہے کہ کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات