بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خدشات کا شکار ہوگیا، مہمان ٹیم کو 21 مئی کو شیڈول کے مطابق آنا تھا۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) تاحال پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
بی سی بی دورہ پاکستان کےلیے اپنی ٹیم بھیجنے کےلیے تاحال کشمکش کا شکار ہے، جس کے باعث دورہ خدشات کا شکار ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیشی ٹیم نے 21 مئی کو شیڈول کے مطابق پاکستان آنا تھا لیکن بی سی بی نے اب تک اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
پی سی بی نے سیریز کےلیے کئی آپشنز بی سی بی کو دیے ہیں لیکن اس نے تاحال کسی بھی آپشن پر جواب نہیں دیا ہے۔