33 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا آسان نہیں ہوگا، مارکو روبیو

ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا آسان نہیں ہوگا، مارکو روبیو


مارکو روبیو، امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سامنے بیان دے رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا آسان نہیں ہوگا، مذاکرات میں بات چیت ایران کی افزودگی صلاحیتوں پر مرکوز رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کو امن اور خوشحالی کے راستے کی پیش کش کر رہے ہیں، یہ آسان نہیں ہوگا لیکن ہم مذاکراتی عمل میں مصروف ہیں۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی میں پیشی کے دوران مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا نے لیبیا سے غزہ کے فلسطینیوں کی بے دخلی پر بات چیت نہیں کی۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا نے دوسرے علاقائی ممالک سے غزہ کے فلسطینیوں کو رضاکارانہ طور پر بسانے کی بات کی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ میں خوراک کی فراہمی کی بحالی پر خوش ہیں، آنے والے دنوں میں غزہ میں مزید امدادی ٹرک جائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات