41.3 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومخاص رپورٹاہم فیصلے۔۔۔۔ آئی سی سی اجلاس توجہ کا مرکز بن گیا 

اہم فیصلے۔۔۔۔ آئی سی سی اجلاس توجہ کا مرکز بن گیا 



( 24 نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ جنرل اجلاس 17 سے 20 جولائی تک منعقد ہوگا۔

 رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کا سالانہ اجلاس سنگاپور میں منعقد ہوگا، جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔

بھارت کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیز کا رروائیوں پر پاکستان کے جواب نے مودی حکومت کو دنیا بھر رسوا کردیا ہے جبکہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں دونوں ممالک کی شرکت کو اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں ؟ اہم خبر آ گئی ۔۔۔۔۔

آئی سی سی اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا نے خبریں پھیلائیں تھی کہ بھارت ایشیاکپ 2025 سے دستبردار ہورہا ہے اور ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا، بعدازاں بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس خبر کی تردید کی۔

 رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عالمی کرکٹ کے منتظمین کو خدشہ ہے کہ پاک بھارت مسئلہ اجلاس کے دیگر موضوعات پر حاوی ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ جے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پہلی سالانہ کانفرنس ہوگی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات