41.3 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومخاص رپورٹاہلیہ کیساتھ بدسلوکی پر رجب بٹ کی وضاحت

اہلیہ کیساتھ بدسلوکی پر رجب بٹ کی وضاحت



( ویب نیوز )معروف یوٹیوبر رجب بٹ جو یوٹیوب پر 6.77 ملین سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 1.9 ملین فالوورز کے ساتھ سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت رکھتے ہیں، ایک بار پھر عوامی تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، اپنی اہلیہ کے ساتھ بدسلوکی کے ساتھ پیش آنے پر انہیں ٹرول کیا جارہا ہے. 

گزشتہ دنوں اپنے نئے فیملی ویلاگ میں  یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ کی بے عزتی کردی جس کو ایمان رجب نے زیادہ سیریس نہیں لیا مگر رجب بٹ کے فینز اور آڈینس نے ان پر کڑی تنقید کی۔

 کچھ مداحوں نے دعویٰ کیا کہ رجب کا رویہ ایمان کے لیے تکلیف دہ ہے، اور وہ محض کیمرے پر مثالی شوہر بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 کچھ دن خاموش رہنے کے بعد یوٹیوبر کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں انہوں نے وضاحت پیش کی۔

ویڈیو میں رجب بٹ نے اپنے ناقدین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’لوگ میرے اور ایمان کے رشتے کو غلط انداز میں دیکھ رہے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر ہونے والی بے بنیاد قیاس آرائیاں کئی رشتوں کو تباہ کر چکی ہیں، میں اپنے رشتے کو اس کھیل کا حصہ نہیں بننے دوں گا۔

مزید پڑھیں:ٹام کروز کی “مشن امپاسیبل “کا ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالر کا بزنس

ان کا کہناہے کہ ایمان کیمرے کے سامنے آنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں کیونکہ وہ سوشل میڈیا کی نوعیت کو مکمل طور پر نہیں سمجھتیں۔“

رجب نے مزید کہا ’ میں اسے نظر انداز کرتا ہوں، حقیقت سے دور ہے وہ اس وقت طبیعت کی ناسازی کے باعث کیمرے پر زیادہ متحرک نہیں۔

 میں ایک شوہر کی حیثیت سے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کر رہا ہوں جو کچھ بھی میرے پاس ہے، وہ میری بیوی، ماں اور بہن کا ہے۔

 رجب بٹ کے اس وضاحتی بیان کے بعدعوامی ردِعمل کے طور پر تعریف کم اورتنقید زیادہ ہوئی، کچھ مداحوں نے رجب کے مؤقف کو سراہا، وہیں زیادہ تر صارفین نے ان کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات