36 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامکان ہے امریکا سے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا آیت...

امکان ہے امریکا سے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا آیت اللہ خامنہ ای



(24 نیوز)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران امریکا جوہری مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امکان ہے امریکا سے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ 

انھوں نے کہا کہ ابھی ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ آگے کیا ہوگا۔ ایران کے یورینئم افزودگی کے حق کا انکار کرنا بڑی غلطی ہے، امریکا کو احمقانہ بیانات دینے سے باز رہنا چاہیے۔ 

 دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا تھا کہ ایران کو ایک فیصد یورینئم افزودگی کی بھی اجازت نہیں دیں گے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق ایران امریکا جوہری مذاکرات کے 12 اپریل سے اب تک چار ادوار ہوچکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات