41.3 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومتعلیم اور صحتالزائمر کی تشخیص کیلئے پہلی بار خون کے ٹیسٹ کی منظوری

الزائمر کی تشخیص کیلئے پہلی بار خون کے ٹیسٹ کی منظوری


— فائل فوٹو

امریکی محکمہ صحت کے ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے الزائمر کی تشخیص کےلیے پہلی بار خون کے ٹیسٹ کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف ڈی اے نے حال ہی میں الزائمر کی تشخیص کےلیے ٹیسٹ کی منظوری کا اعلان کیا، جسے ماہرین کی جانب سے اس بیماری کی تشخیص اور علاج کےلیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

الزائمر ڈیمنشیا کی سب سے عام قسم ہے جس میں انسان کا دماغ عمر بڑھنے کے ساتھ سکڑنا شروع ہوجاتا ہے۔ یہ دماغی عارضہ یادداشت کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ اسے بھولنے کی بیماری بھی کہتے ہیں اور اس کا اب تک کوئی مکمل علاج میسر نہیں ہے۔

اس بیماری کی علامات وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ جاتی ہیں، اس لیے ماہرین کے مطابق بروقت تشخیص سے بہتر اور مؤثر علاج ممکن ہوسکے گا۔

امریکی ادارے ایف ڈی اے نے الزائمر کی تشخیص کے لیے فجیربیو ڈائگنوسٹکس کی تیار کردہ بلڈ ٹیسٹ کٹ کی منظوری دی ہے، جس کے بعد امریکی اسپتالوں میں نئے بلڈ ٹیسٹ کو الزائمر کی تشخیص کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایف ڈی اے نے صرف فجیربیو ڈائگنوسٹکس کی تیار کردہ بلڈ ٹیسٹ کٹ سے الزائمر کی تشخیص کے لیے پہلی بار خون کے ٹیسٹ کی منظوری دے دی ہے۔

اس سے قبل متعدد نجی بلڈ ٹیسٹ کٹس تیار کرنے والے اداروں نے خون کے ٹیسٹ کے طریقہ کار متعارف کرائے تھے لیکن انہیں استعمال کرنے کی منظوری نہیں ملی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات