فرانس کے وزیرِ خارجہ جین نول باروٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں امداد کی فوری اور وسیع فراہمی بغیر رکاوٹ یقینی بنانی چاہیے۔
عرب میڈیا نے اقوام متحدہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ کو غزہ میں تقریباً 100 امدادی ٹرک بھیجنے کی اجازت مل گئی۔
جس پر فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں امداد کی فوری اور وسیع فراہمی بغیر رکاوٹ یقینی بنانی چاہیے۔
ادھر عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری فوجی آپریشن پر اظہار خیال کرتے ہوئے قطر کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل کا حملہ امن کے کسی بھی امکان کو نقصان پہنچا رہا ہے۔