38.5 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاداکارہ میرا نشے میں ہیں یا ذہنی دباؤ کا شکار؟ مداح فکرمند

اداکارہ میرا نشے میں ہیں یا ذہنی دباؤ کا شکار؟ مداح فکرمند


پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا نشے میں ہیں یا ذہنی دباؤ کا شکار؟ میرا جی کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو فکرمند کردیا۔

میرا جی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئیں، مگر اس بار وجہ کوئی فلمی پروجیکٹ یا تنازع نہیں بلکہ اُن کی ایک ویڈیو ہے جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

 میرا نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بیرونِ ملک اپنی گاڑی میں ڈرائیونگ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، ویڈیو میں ایک انگریزی گانا بھی بیک گراؤنڈ میں چل رہا ہے اور وہ ڈرائیونگ کے ساتھ ویڈیو بھی ریکارڈ کر رہی ہیں تاہم، ان کے چہرے پر تھکن اور بےربط تاثرات دیکھے جا سکتے ہیں جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آئیں، کچھ افراد نے خدشہ ظاہر کیا کہ میرا جی نشے کی حالت میں ہیں، جبکہ کچھ نے ان کی ذہنی صحت پر سوال اٹھائے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ پیسے ضائع کرنے کی بجائے کسی مستحق کو دے دیتیں، لگتا ہے وہ پوری دماغی طور پر غیر حاضر ہیں، جیسے ہی ہوش میں آئیں گی، یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دیں گی۔

صارفین نے یہ بھی کہا کہ میرا کو واقعی مدد کی ضرورت ہے، اس کا کوئی ذہنی علاج کیوں نہیں کروا رہا؟ یہ میرا وہ نہیں لگ رہیں جنہیں ہم جانتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات