34.7 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومغزہ لہو لہویوکرین کا روس پر آج تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ

یوکرین کا روس پر آج تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ


دو سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران یوکرین نے آج تک کا روس پر سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے اس ڈرون حملے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

روسی دارالحکومت ماسکو سے میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ یوکرین کی مسلح افواج کا اب تک جنگ کی میں بیک وقت کیے جانے والے سب سے بڑے جنگی ڈرون حملے تھے۔

یوکرین کے ان ڈرون حملوں کے باعث روس کو اپنے چاروں ہوائی اڈے بھی بند کرنے پڑے تھے جب کہ کچھ رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب روس نے یوکرین کے 337 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ صرف 91 ڈرونز روس میں گرے۔ 

ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ولادیمیر پوٹن سے خود بات کریں گے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات