38 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںیقین دلاتا ہوں، سپر لیگ معطلی کے دوران نہیں رویا، ٹام کرن

یقین دلاتا ہوں، سپر لیگ معطلی کے دوران نہیں رویا، ٹام کرن


کراچی (جنگ نیوز) انگلینڈ کے آل راؤنڈر ٹام کرن نے پاکستان سپر لیگ کی حالیہ معطلی کے دوران مبینہ طور پر ’’رو دینے‘‘ کے الزام کی باتوں پر خاموشی توڑ دی، ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ صورتحال مکمل طور پر پرسکون اور پیشہ ورانہ انداز میں سامنا کر رہا تھا۔ یقین دلاتا ہوں بچوں کی طرح بالکل نہیں رویا۔ یاد رہے کہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے باعث میچز عارضی طور پر معطل کیے گئے تھے۔ اس موقع پر غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے دوران بنگلہ دیشی کھلاڑی رشاد حسین نے متنازع دعویٰ کیا کہ ٹام کرن خوف کے عالم میں بچوں کی طرح رو پڑے، جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے مبینہ طور پر کہا کہ وہ دوبارہ پاکستان نہیں آئیں گے۔ ٹام کرن نے سوشل میڈیا پر طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ افواہوں پر یقین نہ کیا جائے، ہر حال میں کرکٹ اور سیکورٹی کے تقاضوں کو سمجھتا ہوں۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات