غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ان اسرائیلی فوجی حملوں میں 136 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں 364 فلسطینی زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی خاتمے کے بعد 3 ہزار 340 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مارچ میں جنگ بندی خاتمے کے بعد 9 ہزار 357 افراد زخمی ہوئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء کے بعد اسرائیلی حملوں میں 53 ہزار 486 فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 1 لاکھ51 ہزار 398 افراد زخمی ہوچکے۔
فلسطینی حکام کے مطابق آج اسرائیلی فوجی حملوں میں 52 فلسطینی شہید ہوچکے۔