کسٹمز حکام نے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے مختلف گوداموں میں چھاپا مار کر کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ غیر ملکی اشیاء برآمد کر لیں۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق برآمد اشیاء میں خشک دودھ، چھالیہ، چینی اور نمک شامل ہے۔
ترجمان کسٹمز نے بتایا کہ کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ غیر ملکی اسمگل شدہ کپڑا، کاسمیٹکس، ٹائلز، فوڈ آئٹمز اور ڈٹرجنٹ بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق اس معاملے کا مقدمہ کسٹم ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔