40.8 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومتعلیم اور صحتڈاکٹرز کی مدد کیلئے اے آئی اسسٹنٹ متعارف

ڈاکٹرز کی مدد کیلئے اے آئی اسسٹنٹ متعارف


— فائل فوٹو 

معروف امریکی کمپنی مائیکروسافٹ نے ڈاکٹرز کی مدد کےلیے نیا اے آئی اسٹنٹ متعارف کروا دیا۔

’ڈریگن کوپائلٹ‘ نامی اے آئی اسٹنٹ کو طبی نوٹس، دستاویزات کے مسودوں کو لکھنے اور طبی معلومات کو تیزی سے سرچ کرنے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 

مائیکروسافٹ نے’ڈریگن کوپائلٹ‘ کو اے آئی وائس کمپنی کے ساتھ مل کر ڈیزائن کیا ہے، اے آئی وائس کمپنی کو مائیکروسافٹ نے 2021ء میں 16 بلین ڈالرز میں خریدا تھا۔

کمپنی کی جانب سے 3 مارچ کو شائع ہونے والی ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق، ’ڈریگن کوپائلٹ‘ کو جنریٹیو اے آئی کی مدد سے صحت کی دیکھ بھال کے حفاظتی معیارات کو پورا کرنے کے لیے ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

بلاگ پوسٹ میں مزید بتایا ہے کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اس اے آئی اسٹنٹ سے مختلف زبانوں میں پروفیشنل کلینکل نوٹس بنانے کے لیے بھی مدد لے سکتے ہیں۔

بلاگ پوسٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ یہ اے آئی اسٹنٹ قابل اعتماد ذرائع سے عمومی مقصد کی طبی معلومات کی تلاش کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات