(24 نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں عیدالاضحی سے قبل چینی کے نرخوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، کئی شہروں میں چینی 200 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
چینی کےنرخ میں 5 روپے اضافہ ہونے سے ہول سیل مارکیٹ میں چینی 185 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، دکاندار پرچون ریٹ پر چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔
چینی کی 40 کلو بوری ہول سیل میں 7400 روپے میں فروخت ہورہی ہے، بوری کی قیمت میں یکمشت 400 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل، پشاور میں آندھی نے تباہی مچا دی،3 افراد جاں بحق