41 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹپی ٹی آئی کا کلچر سیکریٹری مقرر کرنے پر حمزہ علی عباسی...

پی ٹی آئی کا کلچر سیکریٹری مقرر کرنے پر حمزہ علی عباسی نے عمران خان سے کیا کہا تھا؟


اسکرین گریب بشکریہ جیوپوڈکاسٹ

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے نامور اداکار و ماڈل حمزہ علی عباسی نے ماضی میں پاکستان تحریکِ انصاف میں اپنے کردار اور سیاست سے متعلق بات کی ہے اور مشیر ثقافت کا عہدہ ملنے سے متعلق بھی تذکرہ کیا۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ’جیو پوڈکاسٹ‘ میں انٹرویو دیا ہے۔

اس دوران انہوں نے اپنے کیریئر، روحانی سفر، کتاب، موسیقی اور اس سے متعلق آلات کی اسلام میں اجازت اور سیاست میں اپنے کردار پر کھل کر بات کی۔

اداکار نے موسیقی سے متعلق اپنے علم اور اسلام میں اس کی اجازت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں مکمل طور پر موسیقی اور اس سے جڑے آلات حرام نہیں ہیں، چند آلات کے علاوہ اسلام میں موسیقی حال ہے۔

فیملی وی لاگنگ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اگر ایک حدود اور دائرہ اسلام میں رہتے ہوئے فیملی وی لاگنگ کی جائے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

حمزہ علی عباسی کا نوجوان نسل میں بڑھتے ڈپریشن سے متعلق کہنا تھا کہ ذہنی دباؤ یا پیچیدگیوں کی صورت میں ڈاکٹر سے لازمی رجوع کرنا چاہیے، اس میں جھجک یا شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے، ڈپریشن صرف روحانی کیفیت ہی نہیں میڈیکل کنڈیشن بھی ہو سکتی ہے، ہارمونز کے غیر متوازن ہونے کے سبب بھی ڈپریشن ہوتا ہے، اس کے لیے ڈاکٹر سے علاج کروانا ضروری ہے۔

پوڈکاسٹ میں مزید بات کرتے ہوئے اداکار حمزہ علی عباسی نے ماضی میں پاکستان تحریکِ انصاف سے اپنی وابستگی پر بھی بات کی۔

اداکار نے کہا کہ میں صرف ایک تحریک کا حصہ تھا، میں نے کبھی بھی سیاست کو بطور کیریئر نہیں اپنایا تھا، مجھے جب عمران خان نے پی ٹی آئی کا ثقافت سیکریٹری مقرر کیا تو میں نے اس وقت بھی انہیں منع کیا تھا، میں نے انہیں بتایا تھا کہ مستقبل میں، میں سیاست میں نہیں آؤں گا۔

پوڈکاسٹ کے دوران میزبان، مبشر ہاشمی کے سوال کے جواب میں حمزہ علی عباسی نے موجودہ سیاسی حالات پر مشورہ اور اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاملات بہت آگے چلے گئے ہیں، جیل جانے والے اور عمران خان کو جیل بھیجنے والوں کو اب ایک دو دو قدم پیچھے ہٹنا چاہیے، کچھ چیزیں مان کر اور کچھ باتیں منوا کر ان معاملات میں سداھار لانا لازمی ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ ملک کے حالات تاحال بہتر ہیں مگر یہ خراب بھی ہو سکتے ہیں، حالات میں مستقل سدھار لانے کےلیے سب کو مل کر ایک ساتھ چلنے کی ضرورت ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات