(وسیم احمد) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاپلے آف مرحلے سے پہلے ہم خود کو سخت امتحان میں ڈالنا چاہتے ہیں، کوشش ہوگی کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو کم سے کم رنز پر محدود کریں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے۔ْ
میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک اہم تبدیلی کی ہے،بین مک ڈرمیٹ کی جگہ ٹم سائفرٹ کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی سیریز؛پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان نیا شیڈول فائنل نہ ہوسکا