38 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومخاص رپورٹ پشاور میں افسوسناک واقعہ ہلاکتیں ۔۔۔

 پشاور میں افسوسناک واقعہ ہلاکتیں ۔۔۔



(24 نیوز )پشاور کے علاقے ارمڑ میں خٹکو پل کے قریب خاندانی تنازعہ ایک خونی تصادم میں بدل گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فضل امین، حضرت امین اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کے ساتھ زخمی خاتون کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:’’بادل کھل کر برسیں گے‘‘ بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے، علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں اور جلد پیش رفت کی توقع ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات