27 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاک بھارت فائر بندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، ٹرمپ کا کوئی...

پاک بھارت فائر بندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں، بھارت


وکرم مسری(فائل فوٹو)۔

بھارتی خارجہ سیکریٹری نے کہا کہ پاک بھارت فائر بندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، ٹرمپ کا فائر بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دی۔

انھوں نے کہا نہ ہی پاکستان نے کسی ایٹمی حملے کا اشارہ دیا۔ 

وکرم مسری نے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، وہ خود ہی اسٹیج پر آنا چاہتے تھے اور وہ آگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم مسری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع روایتی جنگ کے دائرے میں رہا، اسلام آباد سے کسی ایٹمی دھمکی یا اشارے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کم از کم 7 مرتبہ پاک بھارت سیز فائر کرانے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات