31 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ اورپوٹن کے درمیان جنگ بندی پر بات چیت سےقبل روس کا...

ٹرمپ اورپوٹن کے درمیان جنگ بندی پر بات چیت سےقبل روس کا یوکرین پر 273 ڈرونز سے حملہ



(ویب ڈیسک)امریکی صدر اور ولادمیر پیوٹن کے درمیان ممکنہ جنگ بندی پر بات چیت سے ایک دن قبل ہی  روس نے یوکرین پر2025کا  سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس میں روس کی جانب سے 273 ڈونز داغے گئے، حملے میں کم از کم ایک خاتون ہلاک اور تین دیگر افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

یہ حملہ کیف کے قریب اوبکھیوو شہر میں ہوا، جہاں متعدد مکانات تباہ ہوئے، یوکرین کی انٹیلی جنس سروس نے یہ بھی اطلاع دی کہ روس نے اسی دن بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی کوشش کی  تاکہ مغربی ممالک کو دھمکی دی جا سکے  تاہم ماسکو کی جانب سے اس الزام پر فوری ردعمل نہیں آیا۔

یہ حملہ ایک دن قبل ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ممکنہ جنگ بندی پر بات چیت متوقع تھی، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روم میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی جس میں یوکرین نے مکمل اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا  تاہم جمعہ کو ہونے والی امن بات چیت ناکام رہی کیونکہ روس نے سخت شرائط پیش کیں۔

 یورپی رہنماؤں نے ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ روس پر مزید پابندیاں عائد کریں  جبکہ امریکی وزیر خزانہ  سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ پابندیاں روس کے مذاکراتی رویے پر منحصر ہوں گی، ٹرمپ کی حالیہ بیانات میں ماسکو کے بیانیے سے جزوی ہم آہنگی نے کیف اور اس کے اتحادیوں کے لیے مستقل جنگ بندی کے حصول کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

یوکرین کی فضائیہ نے اطلاع دی ہے کہ 138 ڈرونز کو مار گرایا گیا اور مزید 119 ڈرونز ریڈار سے غائب ہو گئے جو الیکٹرانک جنگ کے ذریعے جام کیے گئے تھے، اس کے علاوہ، روس نے3 بیلسٹک میزائل بھی فائر کیے، اس حملے میں5یوکرینی علاقوں میں نقصان کی اطلاعات ہیں،یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران روس نے تقریباً 1,150 ڈرونز، 1,400 گائیڈڈ ایئر بمز اور 35 مختلف قسم کے میزائل یوکرین پر داغے ہیں، انہوں نے اپنے اتحادیوں سے یکجہتی کی اپیل کی ہے تاکہ “ایک منصفانہ اور پائیدار امن” حاصل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں ؛  ہری پور: جنگلات میں لگی آگ پر گزشتہ روز سے تاحال قابو نہ پایا جاسکا



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات