38 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںٹاپ کرکٹرز کی غیر تسلی بخش کارکردگی، بورڈ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دینا...

ٹاپ کرکٹرز کی غیر تسلی بخش کارکردگی، بورڈ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دینا مشکل


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹرز کی گذشتہ ایک سال کے دوران کرکٹ کے میدانوں میں کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی اس لئے یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے سینٹرل کنٹریکٹ دینا ٹیم انتظامیہ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کے لئے آسان کام نہیں ہوگا۔صف اول کے کھلاڑیوں بابر اعظم ، محمد رضوان، شاہین آفریدی، شان مسعود اور حارث رؤف کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں تھی۔ سنٹرل کنٹریکٹس 2025-26 کے حوالے سے ابتدائی مشاورت جاری ہے تین سالہ فنانشل اسٹرکچر کا یہ آخری سال ہو گا ، سنٹرل کنٹریکٹس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان نہیں۔ 2024-25 کے سیزن میں اچھا پرفارم کرنے والے کرکٹرز سنٹرل کنٹریکٹس میں جگہ بنا سکتے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض کھلاڑیوں کی کیٹگریز میں ردو بدل کیا جاسکتا ہے ۔فخر زمان، حسن علی اور فہیم اشرف کی کنٹریکٹس میں واپسی ہو سکتی ہے۔ ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو ایمرجنگ کی صورت میں ڈی کیٹگری میں شامل کیا جائے گا ۔ سنٹرل کنٹریکٹس کی مدت 30 جون کو ختم ہو گی۔ تین سالہ فنانشل اسٹرکچر کی منظوری ذکاء اشرف کے دور میں 2023 میں دی گئی تھی۔ کھلاڑیوں اور پی سی بی کے درمیان معاہدے کے مطابق تین سالہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق تین سال میں اس میں تبدیلی ممکن نہیں تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات