31 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومقومی خبریںندیم افضل چن نے بلاول بھٹو سے متعلق وزیراعظم کے فیصلے کو...

ندیم افضل چن نے بلاول بھٹو سے متعلق وزیراعظم کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے وزیراعظم کے بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینے کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سیاسی اور سفارتی صلاحیتوں کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جاتا ہے، بھٹو خاندان نے ہمیشہ ہر محاذ پر ملک کا بہترین طریقے سے دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی سفارتی خدمات کو دنیا آج بھی کھلے دل سے تسلیم کرتی ہے۔

ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ بطور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی کارکردگی مثالی رہی، انہوں نے پاکستان کا موقف دنیا میں بھرپور طریقے سے پہنچایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے سے پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافہ ہوگا، اس فیصلے کو سیاسی جماعتوں کی تائید حاصل ہے۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو نے پاکستان کےخلاف بھارتی جارحیت کو جس طرح عالمی سطح پر بےنقاب کیا وہ بے مثال ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات