37.2 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںلاہور قلندرز نے مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

لاہور قلندرز نے مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں شامل کرلیا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز نے سیزن 10 کے پلے آف مرحلے کےلیے بنگلادیش کے مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پلے آف مرحلے کے لیے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

27 سالہ مہدی حسن کے آئندہ دو روز میں ٹیم کو جوائن کرنے کی توقع ہے، وہ ٹیم میں زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا کی جگہ شامل کیے گئے ہیں۔

سکندر رضا اپنی قومی ذمے داریاں نبھانے کےلیے لاہور قلندرز سے رخصت ہو چکے ہیں، آف اسپنر اور نچلے نمبروں پر مفید بیٹنگ کےلیے مشہور مہدی حسن قلندرز کی لائن اپ میں ایک فیصلہ کن مرحلے پر قیمتی بین الاقوامی تجربہ اور مسابقتی برتری کا اضافہ کریں گے۔

ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے کہا کہ ہم مہدی حسن مرزا کو قلندرز فیملی میں خوش آمدید کہنے پر بے حد خوش ہیں، اگرچہ ہم سکندر رضا کی کمی محسوس کریں گے، لیکن ان کی قومی ذمہ داریوں کا احترام کرتے ہیں اور پُر اعتماد ہیں کہ مہدی حسن پلے آف مرحلے میں ہماری مہم کو مضبوطی فراہم کریں گے۔

لاہور قلندرز اپنی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 مہم کے شاندار اختتام کے لیے مکمل توجہ اور عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کو تیار ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات